میڈیم ٹرم ریونیو اسٹرٹیجی پرعالمی بینک سے مذاکرات آج ہوں گے

December 11, 2017

عالمی بینک اورایف بی آرآج میڈیم ٹرم ریونیواسٹرٹیجی تیارکریں گے جوچارسال کے لئے ہوگی۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیوہارون اخترخان اس اجلاس کی آج 11دسمبر کوایف بی آر ہیڈکوارٹر زمیں صدارت کرینگے۔

ہارون اختر کی ٹیم میں چیئرمین ایف بی آر ممبرٹیکس پالیسی، ممبرایس بی آر ایس، ممبرانفارمیشن ٹیکنالوجی، ممبرآپریشنز ان لینڈ ریونیو، ممبرٹیکس پیئرز آڈٹ شامل ہونگے۔

عالمی بینک کے وفد کی قیادت پا کستا ن میں ملک کے کنٹری منیجرکریں گے، چارسالہ میڈیم ٹرم ریونیواسٹرٹیجی میں یہ طے پائے گاکہ پاکستان میں کس طرح ٹیکس نظام بہترکیاجائے گا، ٹیکس پالیسی میں اہم تبدیلیاں ہونگی۔

ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کے لئے آئی ٹی کارول متعین ہوگا ،باقی دنیامیں ٹیکس نظام میں جوکامیاب اصلاحات کی گئی ہیں ان کو ایف بی آر کس طرح استعمال کرے گا۔

پاکستان میں ٹیکس گزاروں کی تعداد13لاکھ سے بڑھا کر20لاکھ دو سالوں میں کرنے کے لئے کونسے اقدا ما ت کئے جائیں گے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان میں ٹیکس گزاروں کی تعداد13سے بڑھاکر16لاکھ کئے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔