مغربی ایران میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت چھ ریکارڈ

December 11, 2017

ایران کے مغربی علاقے میں پیر کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی قصبہ ایزگلے تھا۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے علاقے کے سب سے بڑے شہر کرمان شاہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ایران کے اسی حصے میں زلزلے سے پانچ سو تیس افراد کی اموات ہوئی تھیں۔جبکہ پڑوسی ملک عراق میں اس زلزلے سے کافی نقصان ہوا تھا۔