امیر کویت نے نئی کابینہ کی منظوری دیدی، بیٹا نائب وزیراعظم مقرر

December 11, 2017

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے نئی کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے، نئی کابینہ میں امیرکویت کے صاحبزادے بھی شامل ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے پیر کو شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔

نئی کابینہ میں دو خواتین سمیت پندرہ ، وزراء شامل کئے گئے ہیں۔ نئے سیٹ آپ میں امیر کویت کے صاحبزادے شیخ ناصر صباح الاحمد کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔