سانتا کلازکے روپ میں سینکڑوں افراد نیو یارک کی سڑکوں پر

December 12, 2017

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،اسی سلسلے میں کئی مشہور جگہوں پرکرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

اس سلسے میں نیو یارک میں سینکڑوں لوگ سانتا کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب موج مستی کی۔

نیو یارک کے مقام’مین ہیٹن‘میں سالانہ سانتا کون کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد فادر کرسمس سانتا کلاز کا روپ دھارے شہر کے مرکزی مقامات پر ہلہ گلہ کرنے پہنچ گئے۔

سانتا کا مخصوص سرخ و سفید لباس پہنے یہ افراد شہر کی تمام اہم شاہراہوں،کلبز،میٹرو اسٹیشنز اور دیگر مشہور مقامات پر جمع ہو کردل کھول کر موج مستی کرتے نظر آئے۔