لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں،تراب علی خوجہ

December 12, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے حیدرآباد میں 4 تا 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے گھریلو صنعتی پیداوار اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں جبکہ صنعتی علا قے اور انڈسٹریل زون میں بھی لو ڈ شیڈنگ جا ری ہے۔ یہ بات حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے ایک بیان میں کہی۔