پاور لفٹرز سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل کیلئے انعامات کا اعلان

December 12, 2017

ملتان( نمائندہ جنگ) اوشنیا پیسفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ریلوے کی سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-4 گولڈ میڈل حاصل کیے اور سنہیا غفور کو 2017 کی طاقتور پاور لفٹر کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ عمدہ کار کردگی کو دیکھتے ہوئے صدر ریلوے اسپورٹس بورڈ فیا ض احمد اعوان کی اجازت سے کھلاڑیوں کے لیے 50،50 ہزار روپے کیش انعام دینے کے ساتھ ماہانہ تنخواہوں میں بھی 100 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔