شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا میں ہفتہ طلبہ آج سے منایا جائے گا

December 12, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو یونورسٹی آف لا (ذیبول)میں پہلا ہفتہ طلبہ 12دسمبر سے منایا جائے گا۔بدھ سےبیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،کیرم بورڈ،شطرنج اور لڈوزکے مقابلے ہوں گے جمعرات سےسندھ کلچر ڈے کے حوالے سے طلبا و طالبات نے مختلف تقافتی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔