ماڑی پور نیو ٹرک اڈے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

December 12, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور نیو ٹرک اڈے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 4کے قریب تیز رفتار تیز گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمی کو کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت 32 سالہ محمد سلیم ولد بشیر احمد جبکہ زخمی 30سالہ امجد ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے۔