غیر قانونی دکانوں کی تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

December 12, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) غیر قانونی دکانیں تعمیر ہونے پر ناردرن بائی پاس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مکینوں نے ایم ڈی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں مافیا کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کیا، راؤ کاشف نے بتایا کہ جس جگہ دکانیں تعمیر کی جا رہی ہیں وہاں کا حکم امتناع لے رکھا ہے اس کے باوجود تعمیرات شروع کر دی گئی ہے، رائوشفیق ، رائو محمود ، رائو مدثر ، راحیل ، ملک اشفاق ، رانا رشید ، محمد بخش ، اختر نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف نہ ملا تو احتجاج کریں گے ۔