ایڈنبرگ:برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ پھر سے سج گئی

December 12, 2017

اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ایڈنبرگ کی اس سب سے بڑی مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں۔

مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں جہاں ان کے تفریح کیلئے مختلف جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ ارد گرد لگے درختوں کو بھی قمقموں سے دلکش انداز میں مزین کیا گیا ہے۔