کبھی سوچا نہیں تھا کہ ششی کپور ہمیں چھوڑ جائیں گے، سلمان خان

December 12, 2017

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ششی کپور اور ونود کھنہ ہمیں چھوڑ جائیں گے۔

سلمان خان نے دبنگ ٹو میں ونود کھنہ اور ششی کپور کے جہان فانی سے کوچ کرنے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ونود کھنہ سر اور اب ششی کپور انکل کی وفات فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جن اسٹارزکی ہم تقلید کرتے ہیں وہ ہمیں چھوڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس حقیقت پر یقین نہیں کرسکتے تاہم دونوں فنکار ابھی بھی اپنی فلمیں اور تصاویر کے ذریعے ہمارے درمیان موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ” دبنگ “ سلسلے کی تیسری فلم پہلی 2 فلموں سے زیادہ بڑی فلم ہو گی،جس کی عکس بندی آئندہ سال مارچ میں شروع کی جائے گی۔