وزیراعظم کی سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملےکی مذمت

December 12, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسورکوشکست دی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے خلاف بہادرافواج کے کردار کو قوم بُھلا نہیں سکتی ۔ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ،اس ناسور کا جلد خاتمہ ہوگا۔