پی آئی اے کی مدینہ ملتان پرواز میں بچی کی پیدائش

December 13, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدینے سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے دوران مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ۔مدینہ سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دیا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھی پرواز کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔