یو بی جی بلوچستان کے رہنماؤں کا بزنس مین پینل میں شمولیت کا فیصلہ

December 13, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ بلوچستان کے رہنماؤں غلام فاروق اورایف پی سی سی آئی کے موجودہ نائب صدر ولی محمد نے یو بی جی سے کنارہ کشی اختیار کرکے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں رہنما بدھ کو بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔