کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ تین میچز کا فیصلہ

December 13, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں جاری کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیزن ٹو میں منگل کو تین میچز ہوئے۔ پہلے میچ میںڈسٹرکٹ ویسٹ نے8اورز میں 88 رنز بنائے، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم نے باآسانی 7 اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ دوسرے میچ میں لیاقت آباد کی ٹیم نے8 اورز میں 71 رنز اسکور کیے، ناظم آباد گلبہار کی ٹیم 49رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ تیسرےمیچ میں نیوکراچی نے123 رنز بنائے جواب میں نارتھ ناظم آباد کی ٹیم صرف 12رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ان میچز میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد اورٖ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج ارشد شاہ مہمان خصوصی تھے۔