جامعہ کراچی، ڈی ایل او سال اول ودوم کے نتائج کا اعلان

December 13, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ڈپلومہ ان لرینگولوجی اینڈ اوٹورہنولوجی (ڈی ایل او) سال اور دوم سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق سال اول کے امتحانات میں ایک طالب علم شریک ہوا اور کامیاب قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔سال دوم کے امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے،01 طالب علم کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 04 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 20یصدرہا۔