ممبئی کے ایک اسکول میں تیندوا گھس آیا

December 13, 2017

بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسکول میں تیندوا گھس آیا، اسکول انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر ریسکیو اہلکاروں کو بُلالیا اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اُسے پکڑ لیا گیا۔

ممبئی کے مونٹیسوری اسکول میں گھس کر تیندوا عمارت کے کوریڈور اور کلاسوں میں آزادانہ دوڑتا بھاگتا رہا۔ اسکول انتظامیہ نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں یہ مناظر دیکھے تو پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد تیندوے کو پکڑ لیا گیا۔