پاکستان میں سیاسی بحران کے باعث کرنسی گر رہی ہے، برطانوی اخبار

December 14, 2017

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی بحران اور اقتصادی مشکلات پر تشویش کے باعث کرنسی کی قدر تیزی سے گررہی ہے، اسٹاک مارکیٹ تسلسل سے مندی کا شکار ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور اقتصادی پالیسیوں کے استحکام پر پھیلی بے یقینی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکال لیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بدعنوانی کے الزامات میں نااہلی کے بعد سے پاکستان ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔

نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے ملک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ مسلسل خرابی کی طرف جا رہا ہے کیونکہ پاکستانی برآمدات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں کمی آئی ہے۔