کرچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتیں ،سندھ حکومت کی قلعی پھر کھل گئی، حق پرست ارکان اسمبلی

December 14, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی نے کرچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بڑھنے سے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی قلعی ایک مرتبہ پھر کھل گئی ہے ۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے باالخصوص کراچی میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھا رہی اور 8برس کے دوران وہ جرائم کی وارداتوں خصوصاً اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس کے دعوے ہمیشہ کی طرح جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔ حکومت سندھ کی ساری توجہ لوٹ مار ، اقرباء پروری اور کرپشن پر مرکوز ہے اور اب تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے ۔