اسپینش کلب ایلوس نے رواں سیزن میں دوسرے کوچ کی چھٹی کردی

December 14, 2017

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)اسپینش فٹبال لیگ میںجدوجہد سے دوچارکلب ایلوس نے رواںسیزن میں دوسری بار کوچ کی چھٹی کردی، اٹالین کوچ گیانی ڈی بیاسی محض 7میچز بعد ہی عہدے سے الگ کردیئے گئے، ان کی زیرنگرانی ٹیم نے صرف دو میچز لیوانٹے اور ایسپانویل کیخلاف ہی فتوحات سمیٹیں، رئیل سوسائیڈڈ، رئیل بیٹس، ویلنسیا، گیٹف اور ایبار کیخلاف ناکامیاں اپنے ساتھ انہیں بھی لے ڈوبیں، سابق کوچ زیویئر کیلیوکو عارضی طور کلب کی ذمے داری سونپی گئی ہے، سائوتھمپٹن کے مینجر موراسیو پیلگیرینو کی زیرنگرانی ایلوس نے گزشتہ سیشن میںکوپاڈیل رے کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ سیزن کا اختتام لالیگا میںنویںپوزیشن پر کیا تھا، ان کی ٹیم ایک دہائی بعد ٹاپ لیگ میںواپس آئی ہے، تاہم پیلگرینو کی رخصت اور مارکوس لورینٹ اور تھیوہرنانڈز کے کلب چھوڑ کر جانے کے بعد ایلوس میںفارورڈ جوبان کیریک اور زیڈان کے بیٹے اینزوزیڈان کو شامل کیا گیا لیکن یہ دونوںتاحال کوئی متاثرکن پرفارمنس پیش نہیںکرپائے۔