آفسٹیڈ کا بعض قدامت پسند سکولوں پر بر طانوی اقدار کی خلاف ورزی کا الزام

December 14, 2017

لندن( پی اے) آفسٹیڈ نے الزام عاید کیاہے کہ بعض قدامت پسند مذہبی سکولوں پر برطانوی اقدار کی خلاف ورزی کررہے ہیں، آفسٹیڈ کی چیف انسپکٹر ایمنڈا سپائیل مین نے کہا کہ کمیونٹی کی توقعات اورقانونی تقاضوں کی الجھن سے بچنے کیلئے بعض سکول جان بوجھ کر معیار پر پورے نہیں اترپاتے۔یا جان بوجھ کر معیار پورا نہیں کرتے، آفسٹیڈ کی چیف انسپکٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق تدریس سے گریز کیلئے قائم غیر رجسٹرڈ سکولوں سے نمٹنے کیلئے موجودہ قوانین ناکافی ہیں۔اپنی پہلی سالانہ رپورٹ میں انھوں نے کہاکہ حکومت سے فنڈ حاصل کرنےوالے سکولوں کی بڑی اکثریت سکولوں اور تدریس کے قواعد وضوابط پرعمل کرتے ہیں۔لیکن ایسے بھی سکول ہیں جو جو نوجوانوں کو مین سٹریم سے الگ رکھنا چاہتے ہیں۔جو انھیں برطانوی طرز کی زندگی گزارنے کے قابل نہیں بناناچاہتے،اور برطانوی اقدار کی بدترین انداز میں خلاف ورزی کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ایسے بہت سے قدامت پسند مذہبی سکول دیکھے ہیں جن میں برطانوی اقدار کےاحترام اورانھیں اختیار کرنے کی توقعات ،تحمل وبرداشت اور کمیونٹی کی توقعات میں تضاد پایاجاتاہے ،اس طرح کے سکول پھر جان بوجھ کر حکومت کے مقرر کردہ معیار پر پورے اترنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس ٹینشن کی وجہ سے غیرقانونی سکول قائم کئے جاتے ہیں جو انگلینڈ کے سکولوں کی اکثریت میںدئے جانے والے مشترکہ پیغامات سے گریز کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔انھوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ سکولوں میں اچھے سے کمتر درجے کے سکولوں کی شرح میں اضافہ ہورہاہے اور یہ شرح 28 فیصد سے بڑھ کر32 فیصد ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ معیار پر پورے نہ اترنے والے سکولوں میں مسیحی، صہیونی اور مسلم عقائد کے انتہائی قدامت پسند خیالات کے حامل سکول شامل ہیں۔