ترقیاتی کاموں میں نمائندوں اور مکینوں کی سفارشات ترجیح ہیں،جان محمد بلوچ

December 14, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے منتخب نمائندے و بلدیاتی افسران ایک صفحے پر ہیں ،عوام کی خدمت کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا فرض ہے جسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش جاری ہے،ترقیاتی کاموں میں یوسی کے بلدیاتی نمائندوں اورعوام کی سفارشات ترجیحات میں شامل ہیں، ضلع ملیر کی آمدنی میں اضافے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں جو عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے استعمال میں لارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولر ولاز یوسی غازی دائود بروھی کی اندرونی گلیوںمیں مشینی روڈ کارپٹنگ کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔