سفری دستاویزات میں جعلسازی کا مقدمہ، شاہ رخ جتوئی کی ضمانت منظور

December 14, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے سفری دستاویزات میں جعلسازی کے مقدمے میں شاہ رخ جتوئی کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظورکرلی ہے ۔بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کے خلاف سفری دستاویزات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔