روہت شرما کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کو ڈبل سنچری کا تحفہ

December 14, 2017

موہالی (نیوز ایجنسیز) روہت شرما نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ ریتیکا کو ڈبل سنچری کا تحفہ پیش کیا۔ 30 سالہ روہت شرما نے سنچری سے قبل اپنے ہاتھ میں پہنی شادی کی انگوٹھی کو چوما تھا ۔ ان کی اہلیہ سنچری سے قبل حد درجے نروس نظر آرہی تھیں لیکن جیسے ہی روہت شرما نے ڈبل سنچری بنائی ان کی اہلیہ ریتیکا روتے ہوئے خوشی کا اظہار کرنے لگیں ۔ یاد رہے کہ دونوں 13 دسمبر 2015 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ تاریخ ساز ڈبل سنچری بنانے کے بعد شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، مجھے جو خوشی ہو رہی ہے اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ میں اس ڈبل سنچری کو خصوصی طور پر اپنی اہلیہ ریتیکا کے نام کرتا ہوں۔