معمر شخص نے ہمت اور عزم کی انوکھی مثال قائم کردی

December 14, 2017

کہتے ہیں جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے انسان کی ہمت بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس معمر شخص کی ہمت کی داد دینی چاہئے جو اس عمر میں بھی اسٹنٹس دکھانے کا شوق رکھتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے ا یڈونچر کے شوقین 69سالہ معمر شخص نے پول سے لٹک کر 360ڈگری زاویے پر مسلسل تیس بار گھومنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

اس معمر شخص کی ہمت اور عزم کا یہ مظاہرہ دیکھ کر جہاں شائقین دنگ رہ گئے وہیں داد دئیے بنا بھی نہ رہ پائے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی یہ شخص پول سے لٹک کر کئی شاندار مظاہرہ پیش کر چکا ہے۔