نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر18کا ہندسہ روشن

December 14, 2017

کرسمس کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوچکی ہیں۔

اسی مناسبت سے امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 2018کو خوش آمدید کہنے کیلئے 18کا ہندسہ نصب کردیا گیا۔

سینکڑوں بلبوں سے مزین اس ہندسے کو روشن کرنے کی باقاعدہ تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں کئی افراد شریک ہوئے۔

اس ہندسے کا سائز سات فٹ اونچا ہے جس میں 1کے ہندسے میں72بلب ہیں جبکہ8کے ہندسے میں180بلب جگمگا رہے ہیں جسے نہایت مہارت سے ٹائمز اسکوائر کے بیچ و بیچ نصب کیا گیا ہے اور اس کو روشن کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں کا آغاز کیا گیا۔