امیربننےکاخواب نہ دیکھیں،اسے کوئی یاد نہیں کرتا، چیئر مین پی ٹی آئی

December 14, 2017

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ امیربننےکاخواب نہ دیکھیں،امیرانسان کوکوئی یاد نہیں کرتا، قائداعظم کو کوئی نہیں بھولے گا کیونکہ ان کی سوچ بڑی تھی۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرآپ نےبڑاخواب دیکھاتوآپ سب سےبڑے انسان بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو وہ صلاحیتیں دیں ہیں جو فرشتوں میں بھی نہیں،جب انسان کسی خواب کے پیچھے جاتے ہیں تو ہار مان جاتے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ انسان کبھی بھی ہار نہیں سکتا، انسان کے خواب ہی اسے بڑا اور کامیاب بناتے ہیں، دنیا میں بڑے بڑے حکمران صاحب اقتدار آئے اور گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت کم لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کرپاتے ہیں،اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء پر بھاری ذمےداری عائد ہوتی ہے۔