کوہلی ،انوشکا نے مہمانوں کو اپنی پسندیدہ کتاب تحفے میں دی

December 15, 2017

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی شادی میں شریک مہمانوں کو اپنی پسندیدہ کتاب ’رومی‘ تحفے میں دی۔

دونوں کی شادی اٹلی کے پر فضا مقام پر ہوئی جس میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے جنہیں شادی شدہ جوڑے کی جانب سے نہایت قیمتی کتاب تحفے میں دی گئی۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی منتظم دیویکا نارائن کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو صوفی ازم اور شاعری سے گہرا لگاؤ ہے جس کی وجہ سے انہیں مولانا رومی بہت پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ جوڑے نے شادی میں شریک مہمانوں کو مولانا رومی کی شاعری کا مجموعہ تحفے میں دیا ہے۔