ظفرحجازی کامقدمہ خارج کرنےکی درخواست پرعائداعتراض ختم،20دسمبرکوسماعت ہوگی

December 15, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری شوگرملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کر کے سماعت کے لیے مقررکردی ہے۔ چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعترا ض ختم کرکے سماعت کے لئے مقررکردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بیس دسمبرکو سماعت کریں گے۔اسپیشل جج سینٹرل نے ظفرحجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی، فیصلے کے خلاف ظفر حجازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، درخواست میں وفاق اور سپیشل جج سنٹرل کو فریق بنایا گیاہے۔