فیض آباد دھرنا والوں کو ٹی اے ڈی اے نہیں صرف ٹی اے دیا گیا، رضاربانی

December 15, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ایوان میں فیض اباد دھرنا پر بحث کے دوران ازراہ تفنن کیا ہے کہ فیض آباد دھرنا والوں کو ’’ڈی اے‘‘صرف ’’ٹی اے‘‘ملا ہے ۔ دوران بحث سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سوال کیا کہ فیض آباد دھرنا کے شرکاء کو کس سطح پر ٹی اے ڈی اے دینے کا فیصلہ ہو اکیونکہ پیسے تقسیم کرتے ہوئے شاباش دی گئی ۔ چیئرمین سینیٹ میا ں رضاربانی نے کہا کہ ٹی اے ڈی اے نہیں صرف ٹی اے دیا گیا فرحت اللہ بابر نے کہا کہ لفافے تقسیم ہوئے۔