آج ملتان میںپاور شو ثابت کرینگے، پی پی ہی وفاق کی علامت ہے، بلاول

December 15, 2017

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی آج ملتان میں پاور شو کا مظاہرہ کریگی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالفوں کے منہ بند کر دیئے،عوام سے رابطے کا سلسلہ اب رکے گا نہیں،وسطی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ ایک بڑے جلسے سے آگے بڑھائینگے اور ثابت کرینگے پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وسطی پنجاب میں جلسوں کی حتمی منظوری دے دی گئی اور بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب کا پہلا جلسہ کب اور کہاں ہو گاصوبائی تنظیم کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ سے جس مہم کا آغاز ہوا اسے شہر شہر لے جائیں گے، فتح جنگ اور ساہیول کے جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے اسلام آباد کے کا میا ب جلسے پر رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جلسے نے مخالفوں کے منہ بند کر دئیے۔