کلاس روم کا پلستر گرنے سے طالبعلم زخمی

December 15, 2017

ٹھری میرواہ (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے کلاس روم کا پلستر گرنے سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیا۔ ساتویں جماعت کے طالب علم محسن علی مانڈن کلاس روم بیٹھا تھا کہ اچانک اس پر پلستر گرگیا اور اس کے سر میں شدید چوٹ آئی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور اسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔