جاپان کے چڑیا گھر میں ہوئی سالانہ تربیتی مشق

December 15, 2017

جاپان کے شہراوساکا کے چڑیا گھر میں فرار ہونے کی کو شش کر نے والے جانوروں کو روکنے کیلئے سالانہ تربیتی مشق کا اہتمام کیا گیا۔

اس تربیتی کا روائی کے دوران عملے کا ایک نقلی شیرسے سامنا کر وایا گیا جس کے اندر چھپا شخص فرار کی کوشش کرتارہا۔

اس مشق میں شریک عملے نے ڈنڈوں اور جالی کا استعما ل کر کے پریکٹس کی جسے دیکھنے کیلئے اس چڑیا گھر میں لوگوں کا مجمع لگ گیا۔