سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ،عمران خان

December 15, 2017

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں،جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یا جہاز کے لیے پارٹی پیسے دیتی ہے ، ہم کسی کے احسان مند نہیں ،جہانگیر ترین کی نااہلی کا بڑا افسوس ہوا ،وہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا بزنس مین ہے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ نیب نے حدیبیہ پیپرز کیس میں شریف خاندان کو بچایا ،صحیح معنوں میں کیس پیش ہی نہیں کیا ،نواز شریف ملک سے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے ،انہیں اس کا جواب دینا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اس موقع پر چیلنج کیا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اس طرح تلاشی لی گئی تو اس سے کچھ نہ کچھ مل جائے گا،خوشی یہ ہے کہ ایسی تلاشی کے بعد میرا سب کچھ لوگوں کے سامنے آگیا ،60 دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرائے ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میں منشیات فروش کا دائر کردہ کیس ایک سال چلا ،پوچھتا ہوں نوازشریف کو کیس کے لئے کوئی اور شخص نہ ملا؟ان کے کرپٹ لوگ مجھے برا بھلا کہتے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشری ملک سے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے ،اس پر انہوں نے صرف قطری خط جمع کرایا ،سب جانتے ہیں کہ خط فراڈ تھا ،انہیں دولت باہر لے جانے کا جواب دینا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیب کی سخت مذمت کرتاہو ں،جس نے حدیبیہ پیپرز میں شریف خاندان کو بچایا،اس نے مقدمہ صحیح معنوں میں پیش ہی نہیں کیا ،شریف برادران نے نیب میں اپنے رکھوائے ہیں۔