فیصلہ 99فیصد پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے ، فواد چوہدری

December 15, 2017

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 99فیصد فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے ،جہانگیر ترین کے لئے ہم نظر ثانی کی درخواست پر جائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے پاناما مافیا سے مقابلہ کیا ، اگر جہانگیر ترین نے پراپرٹی چھپانی ہوتی تو بیٹے کے نام پر کیوں ظاہر کرتے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان پر الزامات سے متعلق درخواست مسترد کردی،جہانگیر ترین پر 3الزامات تھے ،انہیں ٹیکنیکل بنیادوں پر نااہل کیا گیا ،مقدمہ ختم نہیں ہوا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نااہلی کے معاملے میں ہم ٹیکنیکل بنیادپر اس کا مقابلہ کریں گے اور نظر ثانی کی اپیل پر جائیں گے ۔