بھارت: مشتعل ہجوم نے اغواکاروں کی درگت بنادی

December 15, 2017

بھارتی ریاست گجرات میں مشتعل ہجوم نے دو اغواکاروں کو پکڑ کر خوب دھویا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اغواکاروں نے ایک 7سالہ بچے کو اس کے گھر کے دروازے سے اغوا کرلیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

گھر میں لگے کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے بچے کی ماں نے ایک اغواکار کی تصویر اور اپنا پیغام واٹس ایپ پر ڈالا جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگیا۔

کچھ ہی دیر میں مقامی افراد نے اغواکاروں کو پکڑلیا اور رسیوں کے ذریعے ایک کھمبے سے باندھ کر ان کی خوب درگت بنائی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔