گیارہویں منزل سے گرکر بھی خاتون محفوظ

December 15, 2017

چین میں عمارت کی گیارہویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

واقعہ جنوب مغربی چین کے صوبہ گوانگ ژی میں پیش آیا جب ایک خاتون نشے کی حالت میں ہوٹل کے دسویں فلور کی کھڑکی سے نیچے جاگری۔

خاتون عمارت کے نیچے کھڑی 4 ایکس 4 کار کی چھت پر گری تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہی، ایک راہگیر نے خاتون کو کار کی چھت پر پڑے دیکھا اور پولیس کو اطلاع کی۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ٹوٹنے پر افسردہ تھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کررہی تھی کہ حادثاتی طور پر کھڑکی سے نیچے جاگری۔