عمران خان ، حنیف عباسی کے ایک دوسرے پر منشیات کے الزامات

December 15, 2017

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ن لیگ کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے ایک دوسرے پر منشیات کے الزامات لگا دیے ۔

کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے حنیف عباسی کے حوالے سے کہا کہ میرے خلاف ایک منشیات فروش نے کیس کیا ۔

اس پر ن لیگ کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کو بلڈٹیسٹ کا چیلنج دے دیا اورکہا کہ پی ٹی آئی سربراہ کے خون سے منشیات نہ نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔