خطروں کے کھلاڑیوں کا عمارت کی دیوار پر رقص

December 15, 2017

امریکا میں خطروں کے کھلاڑیوں نے عمارت کی دیوار پر شاندار رقص کا ایسا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو دنگ کر دیتے ہیں اور اس کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

امریکی رقص کے دلدادہ خطرات سے کھیلنے والوں نے ریاست میسا چوسٹس میں واقع ایک عمارت کی دیواروں پر رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

منچلوں کو رقص کے دوران رسیوں کے ذریعے سہاراتو دیا گیا تھا لیکن اس دوران توازن کا بھی خوب خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ ایریئل ڈانسرز کا یہ گروپ کئی ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکا ہے۔