حدیبیہ فیصلے کے بعد شیخ رشید نالہ لئی میں ڈوب مریں، حنیف عباسی

December 16, 2017

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حدیبیہ فیصلے کے بعد شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہیے اور اگر انہیں پانی نہیں ملتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مریں جبکہ وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید جھوٹوں کا آئی جی ہے،حدیبیہ کیس میں سچ کی فتح ہوئی ،نواز شریف یہ جنگ اخلاقی طور پر جیت چکے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہیے اور اگر انہیں پانی نہیں ملتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مریں۔