سانحہ اے پی ایس قوم کے دل میں ہمیشہ تازہ رہےگا، نوازشریف

December 16, 2017

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی شہادت کا غم قوم کے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔

اے پی ایس پشاور کے شہدا کی تیسری برسی پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ یہ بچے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فیصلہ کن موڑکا باعث ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہیدوں کی تیسری برسی پر والدین کے غم میں ہم سب شریک ہیں۔