امریکا، فلوریڈا میں ہوا سالانہ کلاسک کار شو

December 16, 2017

امریکی ریاست فلوریڈا میں سالانہ کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں چمکتی دمکتی کلاسک گاڑیوں نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

فلوریڈاکی ہلس بوروکاؤنٹی میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ سائڈکلاسک کار شو نامی اس منفردایونٹ میں مختلف شہروں سے آئے شرکاء نے250سے زائدکلاسک گاڑیوں کیساتھ شرکت کی۔

اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

رواں برس اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔