سی پیک،طویل مدتی پلان کا اجراء آج کیا جائے گا

December 18, 2017

وفاقی حکومت نے سی پیک طویل مدتی پلان کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے اجراء کی تقریب پیرکو وفاقی وزارت منصوبہ بندی اسلام آباد میں ہوگی۔

سی پیک کے 2030تک طویل مدتی پلان کی منظوری سی پیک کے سب سے اہم فورم سی پیک جے سی سی کے ساتویں اجلاس میں دی گئی تھی۔

سی پیک جے سی سی کا ساتواں اجلاس 21نومبر کو اسلام آباد میں ہوا جس میں سی پیک کے توانائی ، انفراسٹرکچر ، شاہرائوں ،زرعی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز ، ریلوے سمیت متعدد منصو بو ں کی منظوری دی گئی تھی۔

سی پیک طویل مدتی پلان سے عوام کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس پر وفاقی حکومت نے طویل مدتی پلان کا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اجراء کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔