ملتان: سیزنل انفلوائنزا کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد دم توڑ گئے

December 31, 2017

ملتان میں سیزنل انفلوائنزا (موسمی زکام) کےباعث 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ دسمبر میں سیزنل انفلوائنزا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں 13 مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے سیزنل انفلوائنزا وائرس مریضوں کے سانس سے تیزی سے ہوا میں پھیلتا ہے۔ بخار، کھا نسی، سردرد، پٹھوں، جوڑوں میں درد، گلے کا خراب ہونا، ناک کا بہنا، پیچیدگی کی صورت میں سانس میں دشواری، سینے میں درد، الٹیاں اور دست اسکی علامات ہیں۔