زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

January 13, 2018

قصور( ایجنسیاں ) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدابخش کو تبدیل کرکے آرپی اوملتان ادریس کو جے آئی ٹی کا نیاسربراہ بنادیاگیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔گزشتہ روز زینب کے والد محمدامین نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کو تبدیل کرکے چارج کسی اور کے سپرد کیا جائے۔ امین کے مطالبہ کے بعد ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کو تبدیل کرکے آر پی او ملتان ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔