ٹینس اسٹار فیڈرر اور جوکووچ کا سپر ہیروز سے سامنا

January 16, 2018

میلبرن میں شروع ہونے والے آسٹریلن اوپن کے آغاز سے قبل سالانہ کڈز ڈے کے موقع پر ٹینس سپر اسٹار راجرر فیڈر،جوکووچ ، کیرولین وزنیکی اور میلوس رونک نے ایونجرز کے سپر ہیروز کے ساتھ نہ صرف انوکھا میچ کھیلا بلکہ خوب ہنگامہ بھی مچایا۔

میلبرن ٹینس کورٹ میں منعقد کیے گئے اس رنگا رنگ ایونٹ میں سپر مین، تھور،اینٹ مین نے ٹینس اسٹارز کے ساتھ نہ صرف ٹینس کھیلی بلکہ نشانہ بازی کا مقابلہ بھی کیا۔

بچوں کے ڈانس اور انٹرٹینمنٹ سے سجی اس تقریب کو شائقین نے خوب انجوئے کیا۔