نوجوان کی شتر مرغ کی سواری کی کوشش ناکام

January 17, 2018

یوں تو گھُڑ سواری کے شوقین کئی افراد آپ نے دیکھے ہوںگے، لیکن یہ سر پھرا نوجوان تو انوکھے شوق میں مبتلا ہے، جس نے شتر مرغ پر سواری کا ارادہ ٹھان لیا ہے ۔

جی ہاں اس افریقی نوجوان نے شتر مرغ پر سواری کے لیے لاکھ جتن کیے، لیکن شتر مرغ کسی صورت ماننے کو تیار نہ ہوا تاہم نوجوان نے بمشکل شتر مرغ کو قابو میں کر لیا اور اس پر سوار ہو گیا۔

شتر مرغ نے کچھ ہی پَل کے لیے خود کو گھوڑا سمجھ لیا اور ٹریک پر خوب دوڑ لگائی تاہم چند ہی لمحوں میں اس نے نوجوان کو زمین پر پٹخ دیااور اسے زمین کی دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا۔