ٹورنٹو میں واٹر اسکینگ کا مظاہرہ کرتی گلہری

January 17, 2018

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کوسمندر کی لہروں پر واٹر اسکینگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا، لیکن جناب یہاں تو جانور بھی واٹر اسکینگ کے ماہر نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی گلہری کو ہی دیکھ لیں، جو واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

جی ہاں ٹورنٹو بوٹ شو کے دوران’ٹویگی‘نامی10 سالہ گلہری نے لائف جیکٹ پہنے ہوئےاور بھرے سوئمنگ پول میں ٹوائے اسپیڈ بوٹ کے ذریعے پانی پر واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر کے بچوں سمیت بڑوں کو بھی خوب محظوظ کیا۔

واضح رہے کہ ننھی گلہری کو یوں واٹر اسکینگ کرتی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔