اساتذہ بچوں کو تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کریں، شرف الزماں

January 17, 2018

کراچی (پ ر) پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے نشاندہی ہونے کے باوجود زینب کے قاتل کو اب تک گرفتار نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو چاہئے کہ وہ ان واقعات سے نمٹنے کے لئے بچوں کا خیال رکھیں، انہیں ان کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کریں۔