ناروے میں شدید سردی میں اسنو کائٹنگ کا مقابلہ

January 18, 2018

شدید ٹھنڈ اور برف باری کے باعث جہاں ایک طرف معاملات زندگی تھم کر رہ جاتے ہیں وہی ایسے کھلاڑیوں کی بھی کمی نہیں ،جو اس مو سم میں بھی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔

ناروے کے پہاڑی علاقے ’ہوکیلیسٹر‘ میں ایسے ہی منچلوں کے لیے اسنو کائٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور اس مقابلے میں4ماہر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

شدید سرد موسم کے باوجود اس مقابلے میں شرکاء اپنی رنگ برنگی اسنو کائٹس کے ہمراہ شاندا ر صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے دکھائی دیئے۔